قدرتی آفات سے بچاؤ کا آج عالمی دن،ارتھ کوئیک ڈے بھی منایا جائیگا
ملتان،وہاڑی،ٹھٹھہ صادق آباد،احمد پور شرقیہ ،دھنوٹ ،خان پور ،بہاولپور ،راجن پور(کرائم رپورٹر+نمائندگان)قدرتی آفات کے بچاؤ کیلئے آگاہی اور2005کے ہولناک زلزلہ کی شاہ کاریوں کی یاد میں ارتھ کوئیک ڈے آج منایا جائیگا۔اس سلسلے میں ریسکیو1122ملتان کے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
زیراہتمام آج ریلی نکالی جائیگی۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نا مہ نگار کے مطابق ریسکیو 1122کی طرف سے قدرتی آفا ت میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگا ہی کے حوالہ سے گو ر نمنٹ بو ائز ڈگری کا لج وہا ڑی میں سیمینار منعقد اورایمرجنسی کے شکار لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 دانش خلیل ،پر نسپل ڈگری کالج رانا محمد یعقو ب ،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عبد الحق ،محمد ارشد، مہدی حسن ظفر،ایس آئی و قا ص انور رحمانی میڈیا کوارڈینیٹر طارق رشید اور کا لج کے پر و فیسرز و طا لب علمو ں کی کثیر تعد اد نے شر کت کی سیمینار سے خطا ب کر تے ہو ئے پر نسپل محمد یعقو ب رانا نے کہا کسی بھی حا دثہ یا سا نحہ کی صو رت میں ریسکیو 1122کا کر دار ہمیشہ قا بل ستا ئش رہا ہے محفوظ معاشرہ کے قیام کے لیے لوگوں کی تربیت سے جانی و مالی نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجنئیر دانش خلیل نے کہا کہ ریسکیو 1122نے ہمہ قسم سانحات پر بر وقت ریسپا نس کر تے ہو ئے نہ صرف ہزاروں کی تعداد میں جا نیں بچا ئیں بلکہ محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے عوام الناس میں کسی بھی سانحہ کی صورت میں شعور پیدا کرنے کیلئے مفت بیسک لا ئف سپو رٹ اینڈ فا ئر سیفٹی کی ٹریننگ بھی کروائی جا رہی ہیں اس مو قع پرریسکیو 1122کے جو انو ں نے متا ثر ہ افر اد کو اونچا ئی سے بحفا ظت اتا رنے کا عملی مظا ہر ہ پیش کیا ۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق آج 8اکتوبرکو پاکستان میںّ آنے والے بدترین ہولناک زلزلہ کی تباہ کاریوں کی یاد میں ارتھ کوئیک ڈے منایا جائے گا،ارتھ کوئیک ڈے کے حوالے سے تقریبات سیمینارز منعقد ہوں گے۔ احمدپورشرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق ڈویثرنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملک آصف رحیم چنڑ کی ہدایت پر 8 اکتوبر 2005 ء میں آنے والے زلزلہ کی یاد میں احمدپورشرقیہ میں ریلی اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اسٹیشن کوآرڈینٹر عابد رحیم چنڑ ، شفٹ انچارج آصف جمیل ، محمد اکرم ، سید کا مران اظہر ، سیکورٹی وارڈ ن ایس اے ہائی سکول محمد فیاض بھٹی ، پرنسپل علامہ اقبال کالج راشد حسین ، اور ایس اے ہائی سکول سے طلبہ نے حصہ لیا۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ایس اے ہائی سکول اور علامہ اقبال کالج میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا مقصد سانحات سے نبر د آزما ہونے کے لئے آگاہی پید ا کر نا ہے ۔ دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گزشتہ روز صنعت زارلودھراں میں قدرتی آفات سے بچاؤ اور آگہی سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں رفاعی داراجات کی خواتین اور صنعت زار میں زیرِ تربیت طالبات نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122عامر رشید نے حاضرین کو قدرتی آفات سے نمٹنے اور حادثاتی طور پرمتاثر ہونے والے افراد کو طبی امداد دینے کے بارے میں آگاہی دی۔خان پورسے تحصیل رپورٹر ،نامہ نگار کے مطابق8اکتوبر ڈیزاسٹر ڈے کے حوالے سے شعور آگہی کی خاطر 1122کے زیر اہتمام مختلف تقاریب جاری ہیں ،اس سلسلہ میں گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کالونی خان پور میں طلباء میں حفاظتی تدابیر کی تربیت کی خاطر تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء کو کسی بھی ناگہانی واقعہ کی صورت میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے تربیت دی گئی ۔دریں اثناء ریسکیو خان پور کی طرف سے 8اکتوبر کو واک کا انعقاد کیا جارہاہے یہ واک صبح 9بجے نوانکوٹ چوک سے شروع ہوگی اور درخواستی چوک پر اختتام پذیر ہوگی ،اس وا ک میں سیفٹی اینڈ ریسکیو آفیسر عدیل غفار نے تمام مکاتبِ فکر کو واک میں شرکت کی دعوت د ی ہے۔بہاولپورسے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 پنجا ب بھر میں ہفتہ حادثات و قدرتی آفات سے بچاؤمنا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور ریجن عوامی شعورو آگاہی بیدار کرنے کے لیے مختلف ایونٹس منعقد کر رہی ہے جن میں مختلف تعلیمی اداروں سکولوں ،کالجوں و یونیورسٹی میں معلوماتی سیمینارز ، ورکشاپس اور واکس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے ریسکیو1122 بہاولپور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پرگذشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ریسکیو 1122کے آپریشنل ، کنٹرول روم اور ایڈمن سٹاف نے شرکت کی۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق آج دنیا بھر میں قدرتی آفات سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ایمرجنسی کو کم سے کم کرنے کے لئے معاشرے میں ہر فرد کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تربیت حاصل کرنی چاہئے ۔سیلاب ہو،آگ ہویا کوئی قدرتی آفت ہو ریسکیو 1122کے جوان ہر دم تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو میاں غلام رسول،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر محمد اسلم، اسسٹنٹ کمشنر روجھان شاہد ملک،سی ای او تعلیم ثناء اللہ خان سہرانی،ڈی ایس پی رمیز بخاری،ایمرجنسی آفیسر رانا محمد یامین،سینئر ہیڈ ماسٹر چوہدری نور احمد،پروفیسر کلیم اختر قریشی اور دیگر مقررین نے’’ تیار پاکستان‘‘سیمینار میں ڈیزاسٹر سے آگاہی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سیمینار میں محکمہ صحت،تعلیم،ڈی ڈی ایم اے،پولیس اور دیگر محکموں کے سربراہان کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر محمد اسلم نے بتایا کہ قدرتی آفات سے آگاہی کے حوالے سے کل بروز اتوار ریسکیواسٹیشن سے ایک ریلی اور فلیگ مارچ بھی کیا جائے گا۔