وارداتیں جاری، تھانہ قطب پور کا سکیورٹی کانسٹیبل ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا

وارداتیں جاری، تھانہ قطب پور کا سکیورٹی کانسٹیبل ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)تھانہ قطب پور میں تعینات سیکورٹی کنسٹیبل سبطین سے ممتاز آباد کے علاقہ میں تین نامعلوم مسلح افراد نے نقدی موبائل فون اور پرس لوٹ لیا ۔تھانہ بستی ملوک کی حدود ،اڈا بلی والا کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گن پوائینٹ پرشہری سے ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو شہری محمد وقاص سے موٹر سائیکل،9ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے،بوہر گیٹ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
کے علاقہ میں نعمان سے نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل فون مالیتی 1لاکھ 30ہزار چور ی کر لیے،گلگشت کے علاقہ میں کاشف اور یوسف،دہلی گیٹ کے علاقہ میں محمد اکبر،حرم گیت کے علاقہ میں حسنین کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور لے اُڑے۔
لٹ گیا