موجودہ حکومت عوام معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، کامران مائیکل
صادق آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام کی وفاقی وزیر شماریات کامران مائیکل سے ملاقات‘ ملکی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا ‘ کامران مائیکل نے ایم پی اے کانجی رام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے (بقیہ نمبر27صفحہ7پر )
کیلئے کام کر رہی ہے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا صدر منتخب ہونا جمہوریت کے مضبوط ہونے کی واضح دلیل ہے انھو ں نے کہاکہ موجودہ حکمران جماعت ملک بھر کے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اور اقلیتی برادری نے بھی ہمیشہ مسلم لیگ ن ہی کے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہو کر ثابت کیا ملک بھر کی اقلیتی برادری میاں نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔ اس موقع پر کانجی رام نے کہاکہ پنجاب بھر کے اقلیتوں کو درپیش مسائل مرحلہ وار حل کروائے جارہے ہیں وزیراعلی پنجاب نے اربوں روپے کے فنڈز مختص کر کے ثابت کردیا ہے کہ پنجاب حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے آئندہ عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔