بیٹی کی دوسری شادی کرانے کیلئے نومولود نواسہ موت کے گھاٹ اتار دیا

بیٹی کی دوسری شادی کرانے کیلئے نومولود نواسہ موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میر ہزار خان (نمائندہ پاکستان) نانی نے بیٹی کی دوسری شادی کرانے کی خاطرنومولودنواسہ ساتھیوں سے ملکر قتل کرڈالا تفصیل کے مطابق جتوئی شہر کے نواحی موضع سبائے والا کے عزیزالرحمٰن ولد محمد شفیع تھہیم نے بتایاکہ میری شادی شہر سلطان کی اقبال مائی کی بیٹی عاصمہ بی بی سے ہوئی اور انکے (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )
دوبچے چار سالہ بیٹی اور ایک سالہ بیٹا حیات ہیں اور اسکی بیوی کو اسکی ساس اقبال مائی اور سسر جمعہ لے گئے اور میری بیوی حاملہ تھی جتوئی کی ڈاکٹر نورین سلطان کی زیر نگرانی زچگی کا بھی علاج معالجہ باقائدگی سے جاری تھااور بچہ ہونے والا تھا کہ زبردستی اسے دونوں لے گئے اور گذشتہ سے پیوستہ روز میری بیوی کو لڑکا پیدا ہوا اورمیری ساس اقبال مائی،سسر جمعہ،انکاایک ساتھی عبدالستاراور ایک کس نامعلوم نے میرے نومود بیٹے جسکی عمر بارہ گھنٹے تھی کو قتل کرڈالا کیوں کہ میری ساس مجھ سے طلاق لے کر اپنی بیٹی کی شادی رقم کی خاطر کہیں اور کرنا چاہتی تھی اس لئے اس معصوم کو راستے سے ہٹادیا ہم نے پولیس کو اسکی علاج معالجہ اور بچے کے ڈاکٹر کے واضح ثبوت بھی دئے جس پر ہومی سائیڈ آفیسر نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ملزمان اقبال مائی،جمعہ ،عبدالستار ،اور ایک کس نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم عبدالستار کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں رابطہ پر ہومی سائیڈ آفیسر نے بتایا کہ ایک ملزم گرفتار کرلیا بھی انشااللہ جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے اور کیس کی تفتیش صرف اور صرف میرٹ پر ہوگی ۔