مختلف شہروں سے 14سہولت کار اور دہشت گرد گرفتار:آئی ایس پی آر
راولپنڈی( ما نیٹر نگ ڈیسک)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابیوں کے ساتھ جار ی ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے مختلف شہروں سے 14سہولت کار اور دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملک میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں کی گئی ،جس سے اہم کامیابیاں ملی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز اٹک،اسلام آباد،لاہور اورڈی جی خان میں کئے گئے ،جس میں رینجرز،سی ٹی ڈی،پنجاب پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے حصہ لیا۔