نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے اچانک قبل ازوقت ...
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی ،انہوں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناپردیا،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی ہے وہ کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ،لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر35سال سے فوج سے وابستہ ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فوج کوکبھی بھی ضرورت ہوئی توحاضرہوں گا،بوجھل دل مگراطمینان کےساتھ قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی،لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا کہنا تھا کہ وہ تمام سینئرزاورسٹاف کے شکرگزارہوں، لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترڈی جی رینجرزسندھ سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں انہوں نے اگلے سال اکتوبر میں ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی۔

یہ بھی پڑھیں:۔چین نے سی پیک پر امریکی اعتراضات مسترد کر دیئے ،دبنگ جواب دیدیا

مزید :

قومی -اہم خبریں -