چیمپئنز ٹرافی میں فتح کا صلہ؟ پی سی بی نے مکی آرتھر کیلئے ایسا شاندار کام کردیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

چیمپئنز ٹرافی میں فتح کا صلہ؟ پی سی بی نے مکی آرتھر کیلئے ایسا شاندار کام ...
چیمپئنز ٹرافی میں فتح کا صلہ؟ پی سی بی نے مکی آرتھر کیلئے ایسا شاندار کام کردیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو چیمپئنز ٹرافی میں فتح کاانعام مل گیا، پی سی بی نے معاہدے میں ورلڈ کپ 2019 تک توسیع کردی۔

پاکستان کرکٹ بورٖڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں ورلڈ کپ 2019 تک توسیع کردی ہے، آسٹریلوی شہریت حاصل کرنے والے سابق جنوبی افریقی کرکٹر کو گزشتہ برس مئی میں 2سال کیلیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، ان کی مدت ملازمت آئندہ سال اپریل میں مکمل ہونا تھی، ذرائع کے مطابق رواں سال چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کوچ کی خدمات سے مزید فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے میں توسیع کے بعد مکی آرتھر نے پی سی بی سے اس خواہش کا اظہار کیاکہ ہمراہ کام کرنے والے دیگر کوچنگ اسٹاف کے کنٹریکٹ بھی بڑھا دیے جائیں تاکہ موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ ہی میگا ایونٹ کی تیاری جاری رکھی جائے۔

مزید :

کھیل -