لاہور،اورنج لائن ٹرین کی تقریب رونمائی آج ہو گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں اورنج لائن ٹرین کی تقریب رونمائی آج ہو گی۔ تقریب کا انعقاد جی ٹی روڈ پر ڈیرہ گجراں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے،جبکہ میئر لاہور،ڈپٹی میئرز سمیت 276 یوسی چیئرمینوں کو تقریب میں شرکت کے دعوت نامے ارسال کئے جا چکے ہیں،اورنج لائن ٹرین منصوبہ زور و شور سے جاری ہے۔
تقریب رونمائی آج دوپہر 2 بجے ڈیرہ گجراں پر منعقد ہو گی۔ تقریب میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی جائے گی۔ اس ضمن میں خصوصی تیار کردہ ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی جائے گی۔