دریائے ستلج میں بھارت کی طرف سے بہہ کر آنیوالی نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد

دریائے ستلج میں بھارت کی طرف سے بہہ کر آنیوالی نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد
دریائے ستلج میں بھارت کی طرف سے بہہ کر آنیوالی نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد

  


قصور(ویب ڈیسک)پاک بھارت سرحدی علاقہ الا کے سے بھارت کی طرف سے دریا میں بہتی لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ہے،ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ رینجر کی درخواست پر تھانہ گنڈاسنگھ والا میں رپورٹ درج کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد عباس کمپنی کمانڈر ستلج رینجر پوسٹ گنڈا سنگھ والا نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شام دریاے ستلج بحدرقبہ الا کے کنارے موجود تھا کہ نامعلوم لڑکی کی نعش ملی جسکی عمر 20/21سال ہے ،دریائے  ستلج کے کنارے پر رکی تھی جو بھارت کی طرف سے آئی ہے۔تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

مزید : قصور


loading...