ایف آئی اے کی کارروائی، سستی موٹرسائیکلوں کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، سستی موٹرسائیکلوں کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا ...
ایف آئی اے کی کارروائی، سستی موٹرسائیکلوں کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

  


فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سستی موٹرسائیکلیں دینے کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے گروہ کے 7 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی، جعلی اشٹام، مہریں اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے تحریری شکایت پر فیصل آباد میں کارروائی کی اور سستی موٹرسائیکلوں کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے گروہ کے سرغنہ اشفاق احمد اور ڈائریکٹر فرحان اصغر سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان بھرپور تشہیر کے ذریعے لوگوں کو قسطوں پر سستی موٹرسائیکلیں دے کر ان سے ایڈوانس کی رقم بٹورتے اور کچھ عرصہ بعد اپنے دفاتر بند کرکے اگلے شہر کا رخ کرلیتے تھے۔ یہ گروہ کافی عرصے سے یہ کام کر رہا تھا لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سے غافل رہے، ایک متاثرہ شہری نے ایف آئی اے کو تحریری شکایت دی تو اس پر کارروائی کی گئی۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی

ایف آئی اے نے 7ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرادیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے سینکڑوں موٹرسائیکلیں، 3 لاکھ 47 ہزار روپے نقدی، جعلی سٹامپ پیپر، مہریں اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس گروہ نے حافظ آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی اپنا نیٹ ورک پھیلا رکھا ہے جسے بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔

مزید : فیصل آباد /اہم خبریں


loading...