خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 5ملزم گرفتار‘ ایک فرار

خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 5ملزم گرفتار‘ ایک فرار
خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے 5ملزم گرفتار‘ ایک فرار

  


رحیم یارخان(صباح نیوز) رحیم یار خان کے نواحی گاﺅں میں چھ افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا،معاملے پر پنچائیت بیٹھی تو بااثر افراد کے کہنے پر پنچائیت نے بھی ملزموں کو معاف کردیا تاہم بعدازاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ رو ز رحیم یارخان کے نواحی گاوں میں سنگین واقعہ پیش آیا۔ جہاں چھ افرادنے خاتون کواغواکے بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا،جب معاملہ پنجائیت میں لایا گیا تو بجائے انصاف دینے کے بااثرافراد کے کہنے پرپنچائت نے ملزمان کو معاف کردیا گیا۔

پولیس نے چھ ملزمان اورپنچائت کے سربراہ کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اے ایس پی فاروق احمد کے مطابق پولیس نے سات ملزمان کوگرفتارکرلیاہے جبکہ پنچائت کے سرابرہ سمیت تین فرارہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید : رحیم یارخان


loading...