امریکا کے داعش سے رابطے ،امریکی اڈوں سے کالعدم تنظیم کو اسلحہ فراہم کیا جاتاہے، حامد کرزئی کا الزام

امریکا کے داعش سے رابطے ،امریکی اڈوں سے کالعدم تنظیم کو اسلحہ فراہم کیا ...
امریکا کے داعش سے رابطے ،امریکی اڈوں سے کالعدم تنظیم کو اسلحہ فراہم کیا جاتاہے، حامد کرزئی کا الزام

  


کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکا کے کالعدم تنظیم داعش سے رابطے ہیں اور امریکا افغانستان میں داعش کی مدد کر رہا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق افغان صدر حامد کرزئی نے الزام عائد ہے کہ امریکا کے داعش سے رابطے ہیں اور افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کرتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ امریکی اڈوں سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کو مدد دی جاتی ہے،سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کو کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ تھے اب سب سے زیادہ داعش ہیں ،امریکی انٹیلی جنس کی موجودگی میں ہی داعش کا افغانستان میں وجود ہوا،حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ بمباری ،خودمختاری کی خلاف ورزی، ہراساں کرنے کی پالیسی ناکام رہی جس کے نتیجے میں انتہاپسندی بڑھی ہے، افغانستان بھر سے داعش کوامریکی مدد ملنے کی اطلاعات مل رہی ہیں ۔امریکی حکومت کو ہمارے سوالات کے جواب دینا ہوں گے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...