پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کی مونچھیں بھنویں مونڈ ڈالیں

پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کی مونچھیں بھنویں مونڈ ڈالیں
 پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کی مونچھیں بھنویں مونڈ ڈالیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیر محل (ویب ڈیسک)مسلح افراد نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو  اغواءکے بعد تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، مونچھیں اور بھنویں موند ڈالے،پانی مانگنے پر ملزمان پیشاب پلاتے رہے،پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

تھانہ اروتی کے نواحی گاﺅں 755گ ب کے مکین محمد شاہد ساغر ولد عبدالرزاق نے کچھ ماہ قبل اپنی ہی برادری کی خاتون گلشن بی بی سے کورٹ میرج کر لی تھی جس کے بعد سے لڑکی کے ورثاءکی طرف سے محمد شاہد ساغر  کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔اپنی اور بیوی کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی خاطر شاہد ساغر مئیو ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈکروانا اور تحریری درخواست گزارناچاہتا تھا مگر صبح جیسے ہی وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جانے کے لئے روانہ ہوا تو 8مسلح افراد نے اغواءکرکے اسے نا معلوم مقام پر لیجا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دوران تشدد انہوں نے شاہد ساغر کی مونچھیں اور بھنویں بھی مونڈالے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  پانی مانگنے پرملزمان پیشاب پلاتے رہے حالت ہونے ویرانے میں پھینک دیا۔اغواءکے بعد تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کو سول ہسپتال اروتی منتقل کر دیا گیا۔بعدازاں پولیس نے واقعہ میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

جرم و انصاف -