مبینہ جعلی خط ن لیگ کیخلاف ساز ش تھی،احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دینے کا فیصلہ

مبینہ جعلی خط ن لیگ کیخلاف ساز ش تھی،احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں پالیسی ...
مبینہ جعلی خط ن لیگ کیخلاف ساز ش تھی،احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق مبینہ خط پر قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دینے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے متعلق خط جعلی تھاجس پر اسمبلی فلورپربیان جاری کروں گا،اس حوالے سے وزارت خارجہ اورالیکشن کمیشن کوبھی خطوط لکھیں گے اور مبینہ خط سے متعلق تمام متعلقہ محکموں کووضاحت کی جائے گی،وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مبینہ جعلی خط ن لیگ کےخلاف سازش تھی جس کا مقصد(ن)لیگ کے ارکان پارلیمنٹ میں دراڑڈالناتھا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم،وفاقی کابینہ بھی وضاحت کرچکی ہے، آئی بی اس خط کومن گھڑت اورجعلی قراردے چکی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ایف آئی اے کی کارروائی، سستی موٹرسائیکلوں کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

مزید :

قومی -اہم خبریں -