لندن بکھنگم پیلس میں گھسنے پر خاتون گرفتار
لندن (ویب ڈیسک)ایک خاتون پولیس گارڈ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بکھنگم پیلس میں گھس گئی۔ عورت بکھنگم پیلس کی گراﺅنڈ میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ بعدازاں پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ”روزنامہ ایکسپریس“ کے مطابق خاتون کو سنٹرل لندن پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے، خاتون کی عمر تیس سال بتائی جاتی ہے۔