امریکی وزیر خارجہ و دفاع جلد پاکستان کا دورہ کرینگے سخت پیغام پہنچائیں گے: ذرائع
واشنگٹن (این این آئی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد وزیر دفاع جیمز میٹس بھی آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں امریکی وزراءپاکستان کو مسلح جہادی تنظیموں کی حمایت ختم کرنے کا سخت پیغام دیں گے۔
امریکی محکمہ دفاع پنٹا گون کے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تاحال ہم نے دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات میں کوئی خاص فرق نہیں دیکھا اور جیمز میٹس کے دورے کے بعد بھی کوئی تبدیلی رونما نہیں ہونے والی۔