سفارتکار کے گھر چوری کے الزام میں اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج

سفارتکار کے گھر چوری کے الزام میں اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج
سفارتکار کے گھر چوری کے الزام میں اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کی غیر قانونی سرگرمیوں کے نتیجے میں ایک سفارتکار نے تھانہ کو کوہسار ایف سیون میں وفاقی پولیس کے ایک اے ایس آئی کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی۔

تفصیلات کے مطابق  شالیمار تھانے کے ایک اے ایس آئی نے تین پولیس اہلکاروں اور دیگر پانچ افراد کے ہمراہ ایک سفارتکار کی رہائشگاہ سے بھاری تعداد میں شراب کے ڈبے لوٹ لئے۔ سفارتکار نے جو چین کے دورے پر تھا تھانہ کوہسار مین درج کرائی گئی ایف آئی آر نمبر 340 میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کی غیر موجودگی میں اے ایس آئی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر سے شراب کے 440 ڈبے چرائے۔”روزنامہ ایکپریس“ کے مطابق آئی جی اسلام آباد خالد خٹک نے شکایت کے بعدواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ پولیس کی ایک ٹیم نے اعلیٰ حکام کی ہدایات پر مختلف جگہوں پر چھاپے مارے ، ایف ٹین میں ایک گھر سے 240 ڈبے اور ایف الیون میں پولیس چوکی سے 70 ڈبے برآمد کرلئے۔

اس واقعہ کا مرکزی ملزم اے ایس آئی ملک آصف اس پولیس چوکی کا انچارج بتایا جاتا ہے ۔ پولیس نے اے ایس آئی اور چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...