آصف زرداری 2 روزہ دورے پر کل پشاور جائیں گے

آصف زرداری 2 روزہ دورے پر کل پشاور جائیں گے
آصف زرداری 2 روزہ دورے پر کل پشاور جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری 2 روزہ دورے پر کل پشاور جائیں گے،جہاں وہ پارٹی اجلاس اور رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہو گئی ہیںاس حوالے سے پارٹی رہنماﺅں رابطے بھی شروع کر دیئے گئے اور ناراض رہنماﺅں کو منانے کا بھی سلسلہ جاری ہے،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے کافی متحرک ہیں انہوں نے ایک بار پھر دو روزہ دورے پر پشاور جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتیں اور این اے 4 ضمنی الیکشن کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے۔

مزید :

قومی -