ترکی میں بس پر چھاپہ ، پاکستانیوں سمیت 139 افراد گرفتار

ترکی میں بس پر چھاپہ ، پاکستانیوں سمیت 139 افراد گرفتار
ترکی میں بس پر چھاپہ ، پاکستانیوں سمیت 139 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(این این آئی)ترکی میں سکیورٹی فورسز کی استنبول جانے والی بس پر چھاپہ مارکر پاکستانیوں سمیت 139 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ وسطی صوبہ سیواس میں سکیورٹی فورس نے ایک مسافر بس کو تلاشی کی غرض سے روکا، مسافروں سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ افراد غیر قانونی تارکین وطن افراد ہے جو ترکی کے راستے یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے، ان افراد کا تعلق افغانستان اور پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔اسی طرح سکیورٹی اداروں نے ملک کے مختلف صوبوں میں کاروائی کرکے 270 افغانی، پاکستانی، سری لنکن اور شامی غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا تھا۔
جو گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے یورپی سرحدوں کی جانب جانے کی کوشش کررہے تھے۔حکام کا کہنا تھاان تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کیلئے استنبول لے جایا گیا۔