”وہ کون سا کام ہے جو آپ اٹھتے ساتھ ہی لازمی کرتے ہیں۔۔۔“ خوبرو لڑکی محمد حفیظ سے سوال پوچھ کر ’پھس‘ گئی، پروفیسر نے ایسا جواب دیدیا کہ شرم کے مارے گال ہی لال کر دئیے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل کا وقت بھی قریب آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔آصف زرداری 2 روزہ دورے پر کل پشاور جائیں گے
اس موقع پر عوام کی دلچسپی برقرار رکھنے اور صبح سویرے اٹھ کر ناشتہ کرنے سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے ”بریک فاسٹ بلاگ“ شروع کیا گیا ہے جس میں مختلف کھلاڑیوں کو صبح سویرے بلایا جاتا ہے اور ان سے دلچسپ باتیں کرنے کے علاوہ علی الصبح اٹھنے اور ناشتہ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جاتی ہے۔
اس مرتبہ بریک فاسٹ بلاگ کے مہمان بنے، پروفیسر محمد حفیظ جنہوں نے اپنے چلبلے جوابات سے خاتون اینکر کو خوب محظوظ کیا اور ان کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ جب خاتون اینکر نے یہ سوال کیا کہ ”وہ کیا کام ہے جو آپ صبح اٹھتے ہی لازمی کرتے ہیں؟“ تو محمد حفیظ نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”وہ رہنے ہی دیں تو بہتر ہے۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف آج بونیر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
اس خاتون اینکر کے گال مارے شرم کے ہو گئے لال، اور مداح پروفیسر کے اس جواب پر ہوئے فدا، جنہوں نے یہ تو سن رکھا تھا کہ پروفیسر کافی چلبلی طبیعت رکھتے ہیں مگر آج انہوں نے دیکھ بھی لیا ہے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔