قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے لیے بنگلادیش پہنچ گئی

قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے لیے بنگلادیش پہنچ گئی
قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ کے لیے بنگلادیش پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(یو این پی)ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا عزم لیے قومی ٹیم محمد عرفان کی قیادت میں بنگلادیش پہنچ گئی ۔18رکنی قومی سکواڈ میں5 آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ایونٹ 11سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گا،ایشیا کپ میں8ممالک کی ٹیمیں حاصل لے رہی ہیں۔ قومی ٹیم 11 اکتوبر کو بنگلادیش کیخلاف مہم کا آغاز کریگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق 18رکنی قومی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بنگلادیش پہنچ گئی ،قومی سکواڈ کے ہمراہ 5 آفیشلز بھی ہیں ، 8ٹیموں کو 2 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور جاپان، گروپ بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور اومان شامل ہیں۔ قومی ٹیم 11 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس اپنا دوسرا میچ 13 اکتوبر کو جاپان جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔واضح رہے کہ 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 22 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، محمد عرفان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ رضوان سینئر نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں مظہر عباس، امجد علی، عاطف مشتاق، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ابوبکر محمود، تصور عباس، راشد محمود، رضوان جونیئر، ارسلان قادر،اظفر یعقوب، عمر بھٹہ، علی شان، محمد عتیق، وقاص اکبر اور اعجاز احمد شامل ہیں، فرحت خان منیجر و ہیڈ کوچ، ملک شفقت اور محمد سرور کوچز، ڈاکٹر عاطف بشیر ٹیم کے ڈاکٹر اور ابوذربطور ویڈیو اینالسٹ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

مزید :

کھیل -