کم خور اکی، چینی سفیر نے اپنی فٹنس ، سمارٹ ہو نے کا راز بتا دیا

کم خور اکی، چینی سفیر نے اپنی فٹنس ، سمارٹ ہو نے کا راز بتا دیا
کم خور اکی، چینی سفیر نے اپنی فٹنس ، سمارٹ ہو نے کا راز بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ نے بھری مجلس میں اپنی فٹنس اور سمارٹ ہونے کا راز کھول دیا،”روزنامہ جنگ “کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید کی جانب سے عشائیے میں جب سفیر چین سے استفسار کیا گیا کہ ان کی فٹنس اور سمارٹ ہونے کا راز کیا ہے ؟ تو پہلے محمود خان اچکزئی نے بتایا کہ وہ تو باقاعدگی سے جم جاتے ہیں، مشاہد حسین سید بھی فائیو سٹار ہوٹل کا جم استعمال کرتے ہیں لیکن چینی سفیر نے کہا کہ میں جم نہیں جاتا ،میں صرف 75 فیصد کھانا کھاتا ہوں، بلاضرورت کھانے پینے سے گریز کرتا ہوں، چینی سفیر نے مشورہ دیا کہ آدمی قلیل الخوراکی کی عادت اپنا لے تو اسے واک کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

مزید :

اسلام آباد -