ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے ویون رچرڈز کو پیچھے چھوڑ دیا

ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے ویون رچرڈز کو پیچھے چھوڑ دیا
ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے ویون رچرڈز کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلوم فونٹین (یو این پی) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈین بلے باز ویون رچرڈز کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح آملہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 22 ویں بلے باز بن گئے ہیں.تفصیل کے مطابق انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 132 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، ویون رچرڈز نے 121 میچز میں 8540 رنز بنا رکھے تھے جبکہ آملہ نے 109 میچز کی 186 اننگز میں 8578 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی 28 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ پروٹیز کی جانب سے جیک کیلس 13289 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

مزید :

کھیل -