بہترین کوالٹی کے ذریعے مارکیٹ میں جگہ بنائیں گے: سی او او یورو آئل سید سہیل شاہ
لاہور(ویب ڈیسک) یورو آئل کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سید سہیل شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی نئی آئل کمپنی مارکیٹ میں بہترین کوالٹی کے ذریعے اپنی جگہ بنائے گی ، چین بہت بڑی مارکیٹ ہے اگرسی پیک کے ذریعے اس کی ٹرانسپورٹ کا صرف 2 فیصد حصہ بھی پاکستان آئے تو اس سے ہمارے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔
یورو آئل کے لوگو کی لانچنگ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید سہیل شاہ نے کہا کہ یورو آئل کے ذریعے ان کے خوابوں کی تعبیر ہوئی ہے ،پہلے سے آئل کمپنیز موجود ہونے کے باوجود مارکیٹ کے اندر بہت جگہ ہے اور یورو آئل مارکیٹ کے اندر اپنی جگہ بہترین کوالٹی کے ذریعے بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی آئل انڈسٹری میں شاندار اضافہ، یوروآئل نے بھی خود کو متعارف کرادیا، ملک بھر میں 300پٹرول پمپ لگانے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر ثابت ہوگا، چین بہت بڑی مارکیٹ ہے اگر اس کی 2 فیصد ٹرانسپورٹ بھی پاکستان آتی ہے تو اس سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا جبکہ پاکستانی تجارتی طبقہ بھی براہ راست چینی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکے گا۔
یورو آئل کمپنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید سہیل شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے 11 سالوں پر محیط سفر میں کسٹمر کو بہترین سروس فراہم کرنے پر توجہ دی ہے، وہ محدود کسٹمر بہترین سروس پر یقین رکھتے ہیں۔