شاہد خاقان کٹھ پتلی وزیراعظم ،2018 میں تبدیلی کا انقلاب پورے پاکستان میں آ ئے گا، عمران خان

شاہد خاقان کٹھ پتلی وزیراعظم ،2018 میں تبدیلی کا انقلاب پورے پاکستان میں آ ئے ...
شاہد خاقان کٹھ پتلی وزیراعظم ،2018 میں تبدیلی کا انقلاب پورے پاکستان میں آ ئے گا، عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں، ماضی میں کامیابی نہیں ملی لیکن اب بونیرپی ٹی آئی کاہوگااور2018 ءمیں تبدیلی کا انقلاب پورے پاکستان میں آئے گا،شاہدخاقان کہتے ہیں کہ نوازشریف اب بھی میراوزیراعظم ہے،ایک آدمی کرپشن چھپانے کیلئے ادارے،ملک اورقوم کوتباہ کررہاہے، قومی اسمبلی نے پارٹی صدرکے انتخاب سے متعلق ایسا قانون پاس کیاجس کے تحت نااہل شخص بھی پارٹی صدر بن سکتا ہے،بونیرکے لوگوں، لگتاہے کہ ایک بارپھرسڑکوں پرنکلناہوگا،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قومیں کبھی بمباری یاشکست سے تباہ نہیں ہوتیں بلکہ اخلاقیات ختم ہونے سے تباہ ہوتی ہیں،کیا عوام نہیں جانتے کہ نوازشریف کوکیوں نکالا؟،نوازشریف کومنی لانڈرنگ پرسزاہوگئی توتمام جائیدادضبط،بینک اکاو¿نٹس بندہوجائینگے، ان کی ساری کوششیں منی لانڈرنگ کی سزاسے بچنے کےلئے ہیں،نوازشریف نے صرف ادارے تباہ نہیں کئے،قوم کی اخلاقیات بھی تباہ کیں۔

مزید پڑھیں:۔پیپلز پارٹی کا سعود عزیز اور خرم شہزاد کی رہائی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم تب اٹھتی ہے جب وہ اپنا کردارٹھیک کرتی ہے، جس قوم کے لیڈرصادق اورامین ہوں وہ عظیم قوم بنتی ہے،انہوں نے کہا کہ ملک سے پیساچوری کرکے باہربھیجاجارہاہے،قوم فیصلہ کرلے ہمیں ظلم کامقابلہ کرناہے اورکبھی کسی کرپٹ لیڈرکوحکومت میں نہیں آنے دینا،ہمیں عوام کے پیسے کی حفاظت کرنی ہے،عمران خان نے کہا کہ ہرسال ایک ہزارارب روپے منی لانڈرنگ سے باہرچلے جاتے ہیں اگرپیساباہرنہ جائے تویہاں فیکٹریاں،سکول اورہسپتال بن سکتے ہیں،اس وقت ہرپاکستانی پرایک لاکھ 30ہزارروپے کاقرضہ ہوگیاہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف قوم کے سب سے بڑے ڈاکوہیں،چوروں اورڈاکوو¿ں کی کرپشن کی قیمت عوام غربت سے اداکرتی ہے،زرداری اورنوازشریف کے آنے تک ہرپاکستانی پر35ہزارقرضہ تھا،اسحاق ڈاراوراس کے بچے بھی ارب پتی ہوچکے ہیں، جبکہ ملک میں45فیصدبچے خوراک کی کمی کی بیماریوں کاشکارہیں،کرپٹ مافیاکوڈرہے کہ نوازشریف کے بعدانکی باری آئےگی کرپٹ مافیا کے خلاف ہرمحاذپر کھڑے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:۔امریکی وزیر خارجہ و دفاع جلد پاکستان کا دورہ کرینگے سخت پیغام پہنچائیں گے: ذرائع
عمران خان نے کہا کہ مولانافضل الرحمان اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں ،فضل الرحمان کومولاناکہنا پسند نہیں کرتا،یہ اپنے ضمیرکی قیمت ڈیزل کے پرمٹ پرلگادیتے ہیںاورڈیزل دونوں کےساتھ فٹ ہوجاتاہے، جمہوریت میں میرٹ اوربادشاہت میں خون کارشتہ ہے،میرٹ کی بنیادپرجمہوریت نے بادشاہت کو شکست دی،ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں ذوالفقاربھٹوبڑے لیڈرتھے،انھوں نے جدوجہدکی،بینظیربھٹونے پیپلزپارٹی میں جدوجہدکی اورمشکلیں برداشت کیںان کے بعد پیپلزپارٹی میں میرٹ ہوتی توبلاول اوراعتزازاحسن میں کیامقابلہ،ان کا کہناتھا کہ مرادسعیدمیرٹ پراوپرآیا،میرٹ ہوتوبلاول بھٹو اورمرادسعید کا کوئی مقابلہ ہے،انہوں نے کہا کہ 4سال میں خیبرپختونخوامیں غربت آدھی ہوگئی،پرویزخٹک نے لوگوں کیلئے کچھ کیاہوگااسی لئے وہ تالیاں بجارہے ہیں،ماضی میں کامیابی نہیں ملی لیکن اب بونیرپی ٹی آئی کاہوگا،خیبرپختونخوانے تبدیلی کاانقلاب شروع کرنے کاموقع دیاجس پر ان کا شکرگزار ہوں۔ خیبرپختونخوامیں جرائم 70 فیصد کم ہوئے اورپنجاب کی نسبت خیبرپختونخوامیں غربت 5 گناکم ہوئی،ہیلتھ کارڈکے تحت ایک خاندان کو 5 لاکھ کاانشورنش ملتاہے امید ہے کہ خیبرپختونخواملک بھرکےلئے ایک مثال بن جائےگا، چیئرمین تحریک انصاف نے جمشیدخان اورفاروق خان کوپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -