سعودی شاہی محل پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دو اہلکار شہید

سعودی شاہی محل پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دو اہلکار شہید
سعودی شاہی محل پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دو اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اكرم اسد)ہفتے کوسحری کے وقت جدہ کے قصر السلام میں تعینات رائل گارڈ پرحملے کے نتیجے میں 2اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔ حملہ آور 28سالہ سعودی شہری تھا ۔ جس نے شاہی محل کے مغربی دروازے پر تعینات اہلکاروں پر فائر کھول دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات 3بجکر 25منٹ پر جدہ کے قصر السلام کے مغربی دروازے کے سامنے ہونڈائی کار رکی جس کی نمبر پلیٹ (ح ص ک 6081) تھی۔کار سوار نے گیٹ پر تعینات گارڈ پر فائر کھول دیا تھا۔ جس کے نتیجے میں 2اہلکار حماد بن شلاح المطیری اور عبداللہ بن فیصل السبیعی موقع پر شہید ہوگئے جبکہ 3اہلکار زخمی ہوئے۔ اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ بعدازیں تفتیش سے معلوم ہوا کہ حملہ آور سعودی شہری منصور بن حسن العامری تھا۔ اسکی گاڑی میں کلاشنکوف سمیت 3دستی بم تھے۔سیکیورٹی ادارے واقعہ کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -