چیئرمین نیب کیلئے جسٹس جاوید اقبال کے نام پر اتفاق اچھی بات ہے،رانا ثنا اللہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کیلئے جسٹس(ر)جاوید اقبال کے نام پر اتفاق بہت اچھی بات ہے ،جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اہم عہدوں پر کام کیا ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر آدمی کی پگڑی اچھالنے کا ارادہ کئے بیٹھے ہیںامید ہے کہ چیئرمین نیب کیلئے جسٹس(ر)جاوید اقبال کے نام پر اتفاق کو سراہاجائے گاان کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر)جاوید اقبال نے اہم عہدوں پر کام کیا ہے ان کے نام پر اتفاق بہت اچھی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کا نام فائنل کرلیا: خورشید شاہ