خاتون صحافی نے شاہ رخ خان کو سلمان خان کہہ دیا لیکن کنگ خان نے پھر ایسا بدلہ لیا کہ لوگ ہکا بکا رہ گئے
ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے خاتون صحافی سے ’’بدلہ‘‘ لے لیا ، تقریب میں سب لوگ ہکا بکا رہ گئے جبکہ شاہ رخ کا منفرد انداز لوگوں کو سمجھ آیا تو ہال میں قہقے لگ گئے، صحافی شرمندہ ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے نئے شو ’’ٹی ای ڈی ٹاک نئی سوچ‘‘ کی لانچنگ تقریب ہوئی جس میں میڈیا نمائندگان نے شرکت کی اورشو کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے لیکن تقریب کا ماحول اس وقت عجیب ہوگیا جب ایک خاتون صحافی نے شاہ رخ خان کو ان کے نام کے بجائے سلمان خان کہنا شروع کردیا، ایسا انہوں نے ایک بار نہیں بلکہ 3 بار کیا۔ پہلے تو تقریب میں موجود تمام لوگ شاہ رخ کے بجائے سلمان کا نام سن کرہکا بکا رہ گئے جبکہ شاہ رخ خان بھی کافی پریشان نظرآئے اورانہوں نے پوچھا کہ سوال پوچھنے والی خاتون کہاں بیٹھی ہیں۔بعد ازاں خاتون نے اپنی تصیح کرتے ہوئے شاہ رخ سے معافی مانگی اور کہا کہ آپ سلمان کی طرح بات کررہے ہیں اس لیے ان کے منہ سے سلمان نکل گیا جس کے لیے وہ معافی چاہتی ہیں، جس پرشاہ رخ نے ان کانام پوچھا، خاتون نے اپنا نام لپیکا بتایا جوحیرت انگیز طورپراداکارہ دپیکا پڈوکون سے ملتا تھا، کنگ خان نے بھی بدلہ لیتے ہوئے حاضردماغی کا مظاہرہ کیا اوران سے کہا کوئی بات نہیں دپیکا ایسا ہوجاتا ہے، بعد ازاں انہوں نے غلطی ماننے کی اداکاری کی اورمزاحیہ انداز میں معافی مانگی۔ شاہ رخ کے اس انداز نے تقریب کا بوجھل ماحول ختم کردیااورخاتون سمیت تقریب میں موجود تمام لوگ بے اختیار ہنس پڑے۔واضح رہے کہ خاتون نے شاہ رخ کے بجائے سلمان خان کانام واقعی غلطی سے لیا یا جان بوجھ کرلوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا یہ تو وہی بتا سکتی ہیں۔