عدنان سمیع کا سرینگر میں کنسرٹ، آگے سے کشمیریوں نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ” پاکستان زندہ باد “
سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی شہہ پر پاکستان کیخلاف الٹے سیدھے بیانات دینے والے گلوکار عدنان سمیع خان کا مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ہونے والا کنسرٹ بری طرح ناکام ہوگیا ۔ کنسرٹ کیلئے تین ہزار کرسیاں لگائی گئی تھیں لیکن سوائے وی آئی پی حصے کو چھوڑ کر باقی کرسیوں پر ایک شخص بھی نظر نہ آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکارعدنان سمیع خان کا جمعہ کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا کنسرٹ اس وقت ناکام ہوگیا جب کنسرٹ کی تمام کرسیاں ہی خالی پڑی رہیں اور لوگوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مودی سرکار کے اشاروں پر ناچنے والے گلوکار کا بائیکاٹ کرکے گھر پر رہنے کو ترجیح دی۔
عدنان سمیع خان کے کنسرٹ کا انتظام مقبوضہ کشمیرمیں سیاحتی مرکزکے ادارے کی جانب سے شیرکشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں کیا گیاتھا، جب کہ کنسرٹ میں شرکت کرنے کی اجازت صرف ان لوگوں کو تھی جنہیں دعوت نامے بھیجے گئے باقی کسی کو بھی کنسرٹ میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں تھی، کنسرٹ میں شرکت کرنے والے زیادہ ترافراد کا تعلق بیوروکریٹس اور سرمایہ دار طبقے سے تھا۔
کنسرٹ میں 3000 لوگوں کی آمد متوقع تھی، لیکن حیرت انگیز طور پر زیادہ تر کرسیاں خالی پڑی رہیں، یہ شو براہ راست پیش کیا جانا تھا اور کنسرٹ شروع ہونے کا وقت شام 5 بجے تھا لیکن خالی کرسیوں کے باعث یہ شو مقررہ وقت سے کافی تاخیر سے شروع ہوا۔کنسرٹ میں صرف مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سرمایہ داروں، بھارتیہ جنتا پارٹی ،پی ڈی پی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہی شرکت کی۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمرعبداللہ نے کنسرٹ کی خالی کرسیوں پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا،افسوس ہے عدنان سمیع کے کنسرٹ میں کرسیاں خالی پڑی ہیں امید ہے میری ٹوئٹ پبلش ہونے تک نشستیں بھرجائیں گی اور کم از کم ایک شام کے لیے ہی کشمیری اپنے اوپر ہونے والے مظالم کو بھول جائیں۔
That’s a real pity. I hope people have filled those seats now. For an evening they can let the music transport them to a more peaceful place https://t.co/4DJJNFCfQG
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) October 7, 2017
ان کے ٹوئٹ کے جواب میں عدنان سمیع خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ آپ کشمیر کے سابق وزیراعلی ہیں، آپ کو میوزک کنسرٹ کی وجہ سے اتنا زیادہ دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے،آپ کے ذرائع نے آپ سے جھوٹ بولا ہے کہ کنسرٹ میں خالی نشستیں موجود ہیں، بھری ہوئی نشستوں کی تصاویر یہاں موجود ہیں۔
عمرعبداللہ نے کہا کیا آپ خود کو بہت بڑا اسٹار سمجھتے ہیں، کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ اخباروں میں عمر اور عدنان کی لڑائی کی خبر لگے، مگر میں ایسا نہیں چاہتا، آپ سرینگر کا مزہ لیجئے، شب بخیر۔
ویڈیو دیکھیں