اگربیوی اپنے ہی شوہر سے متنفر ہوجائے تو اس وظیفہ کی روحانی قوت اسکی ناں کو ہاں میں بدل دے گی

اگربیوی اپنے ہی شوہر سے متنفر ہوجائے تو اس وظیفہ کی روحانی قوت اسکی ناں کو ...
اگربیوی اپنے ہی شوہر سے متنفر ہوجائے تو اس وظیفہ کی روحانی قوت اسکی ناں کو ہاں میں بدل دے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیر ابو نعمان رضوی سیفی
ابلیس کی کاریگری اتنی خوفناک اور شاطرانہ ہوتی ہے کہ انسان مدتوں تک اس دھوکے میں رہتا ہے کہ وہ کسی جسمانی مرض کا شکار ہے لیکن حقیقت میں وہ بیماری ابلیس کی پیدا کردہ ہوتی ہے۔مثلاًشیطان میاں بیوی میں ناچاقی پیدا کر کے گھروں کو اجاڑ دیتا ہے اور ان کے درمیاں سالہا سال تک اور نسلوں تک فساد چلتا ہے۔ایک بار ایک تہجدگزار شخص میرے پاس آیا اور بتایا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتا ہے ،دعا کریں ۔وجہ معلوم کی تو اس نے بتایا کہ ان دنوں اسکے ساتھ عجب معاملہ ہونے لگا ہے ۔جونہی وہ اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے وہ اسکو دھتکار دیتی ہے ،گالیاں دیتی ہے اور اپنے پاس نہیں آنے دے رہی اور اب میں کسی گناہ سے بچنے کے لئے دوسری شادی کرلوں تو بہتر ہے۔میں نے استخارہ کیا تو اللہ کے کرم سے یہ علم ہوا کہ اسکی بیوی میں کوئی جسمانی عذر نہیں نہ وہ ایسی تھی جبکہ اسکو شیطان نے ورغلایا اور اسکے ذہن میں وسوسے پیدا کرکے اسکے اندر شوہر سے بے زاری بڑھادی ہے۔میں نے اس بندے کو یہ عمل کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ شیطانی عمل کی وجہ سے اسکی بیوی ایسا کررہی ہے لہذا دوسری شادی سے گریز ہی کرے تو بہتر ہے۔ہر ایسا انسان جس کو ایسی دشواری ہو،چاہے عورت ایسا کرے یا مرد ،وہ اس وظیفہ سے شیطان کے چنگل سے نکل کر اپنی زندگی کو محفوظ بنا سکتا ہے ۔
عمل یہ ہے۔ سب سے پہلے نماز فجر کے بعد سورۃ فجر 7مرتبہ مع اوّل و آخر درود ناری 11مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں پانی نیلے رنگ کی بوتل میں لیں۔اس پانی کو صبح شام میاں بیوی پئیں اور ساتھ ہی اپنے اوپر دم کریں ۔ ان شاء اللہ 21دن کے مسلسل عمل سے میاں بیوی کے اندر یہ سحری نفرت ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گی ۔اور وہ پھر سے ایک دوسرے سے پیار و محبت اورباہمی صحبت کرنے لگیں گے ۔ یہ درود پاک بے شمار روحانی اسرار کا بہترین خزانہ ہے ۔جو شخص اس درود پاک کے اسرار جاننا چاہے تو اسے چاہئے کہ مرشد کامل سے اجازت لے کر اس درودپاک کی دعوت پڑھے ۔ اس کی دعوت پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ 40دن تک گوشہ نشینی اختیار کریں اور دن کے وقت روزہ رکھے اور چلّہ کے دوران رات دن یہی درودپڑھے ۔ان شاء اللہ پردہ غیب سے اس کے عجیب و غریب اسرار ظاہر ہونگے ۔
،،
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -