اگرآپ خوشگواراذدواجی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام کریں، معروف فیملی تھیراپسٹ نے مشورہ دیدیا
جرمنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شادی کے بعد شوہر کو ہمہ وقت الرٹ رہنا ہوتا ہے ۔اگر وہ ایسا نہیں کرے گا تو اسکی اچھی بھلی نفیس اور انتہائی خیال رکھنے والی بیوی بھی اس سے شاکی ہوجائے گی اور گلے شکوے شروع کردے گی ۔گزشتہ دنوں شیرن گلکرسٹ نیل نامی فیملی تھیراپسٹ نے اپنے ایک مطالعاتی مضمون میں لکھا ہے کہ اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کا خیال رکھنے سے غافل ہوجائے گا تو اسکا گھرٹوٹ جائے گا یا بری طرح متاثر ہونا شروع ہوجائے گا ۔جو شوہرچاہتا ہے کہ اسکی بیوی ہمہ وقت اس سے خوش رہے تو وہ ان باتوں کا خیال رکھے کہ جب اسکی بیوی کوئی بات کررہی ہو تو پوری توجہ سے اسکی بات سنے ناکہ اس وقت اپنا دھیان کسی اور کام میں لگا دے جیسا کہ اکثر مرد کرتے ہیں۔جونہی بیوی بات شروع کرتی ہے،وہ موبائل پر مصروف ہوجاتے ہیں ،یا ٹی وی دیکھنا شروع کردیتے ہیں۔اخبار یا رسالہ پاس ہو تو اٹھا کر پڑھنا شروع کریتے ہیں۔واک پر نکلے ہوں تو شوہر موبائل پر میٹنگز کال کرلے اور دوستوں سے گپیں ہانکنا شروع کردے۔ بیویاں ان حرکتوں سے تنگ آجاتی ہیں۔لہذا شوہر حضرات چاہتے ہیں کہ ان کی بیویاں انہیں پوری توجہ دیتی رہیں اور خوش خلقی اور تازگی سے پیش آتی رہیں تو ان کے ساتھ محبوبہ کی طرح سلوک کرنا ہوگا ۔ورنہ وہ آپ کی گھریلو ازدواجی لائف پر باؤنسر کرانا شروع کردے گی اور آپ منہ دیکھتے رہ جائیں گے۔