معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ مداحوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ مداحوں کیلئے ...
معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ مداحوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف اداکار ہنی سنگھ کو کون نہیں جانتا جو بھارت میں بہت زیادہ شہرت حاصل کرنے والے چند گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹوئٹر پر انہیں فالو کرنے والے افراد کی تعداد 40 ملین جبکہ فیس بک پر مداحوں کی تعداد 30 ملین کے قریب ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”وہ کون سا کام ہے جو آپ اٹھتے ساتھ ہی لازمی کرتے ہیں۔۔۔“ خوبرو لڑکی محمد حفیظ سے سوال پوچھ کر ’پھس‘ گئی، پروفیسر نے ایسا جواب دیدیا کہ شرم کے مارے گال ہی لال کر  دئیے

ہنی سنگھ لمبے عرصے سے منظرعام سے غائب ہیں اور گزشتہ اڑھائی سال سے ان کا کوئی نیا گانا ریلیز ہوا ہے نہ ہی انہوں نے کسی فلم کا میوزک دیا ہے تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ گزشتہ 18 ماہ سے دماغی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کا شکار ہیں جس کے باعث وہ اپنے کمرے سے بھی باہر نکلنے سے قاصر رہے اور گھر میں ہی ان کا علاج جاری ہے۔

بائی پولر ڈس آرڈر کے شکار افراد کا موڈ کبھی حد سے زیادہ خوش ہو جاتا ہے اور اس میں بے انتہا تیزی آ جاتی ہے، اور کبھی اس میں بے انتہا اداسی ہو جاتی ہے جس پر وہ بہت زیادہ غمزدہ اور مایوس محسوس کرتا ہے ۔ لیکن جب یہ اداسی بڑھ کر ڈپریشن کی بیماری کی حدود میں داخل ہو جائے تو انسان کیلئے روز مر ہ کے کام کاج کرنا بھی مشکل ہونے لگتا ہے اوریہی کچھ ہنی سنگھ کے ساتھ بھی ہوا۔

ہنی سنگھ اب کافی حد تک بہتر ہو چکے ہیں جنہوں نے اتنا عرصہ اس بیماری کیساتھ لڑنے کے بعد اب مداحوں سے بھی اپنے دل کی بات کہہ دی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ”میں پہلی مرتبہ اس بارے میں بات کرنے جا رہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ میرے مداحوں کو بھی پتہ چلے کہ میرے ساتھ کیا ہوا۔ کوئی بھی اس بارے میں نہیں جانتا اور اب میں کسی ترجمان کے ذریعے نہیں بلکہ خود دنیا کو بتانا چاہتا ہوں۔

گزشتہ 18 مہینے میری زندگی کا تاریخ ترین وقت تھا اور اس دوران میں کسی سے بات چیت کرنے کے قابل بھی نہ تھا۔ میں جانتا ہوں کہ ایسی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ میں کسی حالی مرکز میں ہوں لیکن میں تمام عرصہ نوئیڈا والے گھر میں تھا۔ سچ تو یہ ہے کہ میں بائی پولر ڈس آرڈر کا شکار تھا اور یہ سب کچھ 18 ماہ تک رہا۔ اس دوران میں نے 4 ڈاکٹر تبدیل کئے، دوائیاں مجھ پر اثر نہیں کر رہی تھیں اور میرے ساتھ عجیب و غریب چیزیں ہو رہی تھیں۔

میں یہ اعتراف ضرور کروں گا کہ میں بائی پولر ڈس آرڈر کا شکار ایک شرابی تھا جس کے باعث حالات قابو سے باہر ہوئے۔ گھر سے نکلنے کے بارے میں تو بھول ہی جائیں، میں تو اپنے کمرے سے باہر نہیں نکل سکتا تھا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب مجھے لگا کہ میں میری اب ساری زندگی اس تاریک کمرے میں گزر جائے گی۔ میں سب سے الگ ہو گیا تھا، میری داڑھی بڑھ چکی تھی اور مہینوں بال نہیں کٹوائے۔ وہ شخص جو 20,000 لوگوں کے ہجوم کے سامنے پرفارم کرتا تھا، وہ 4 سے 5 لوگوں کے سامنے جانے سے بھی ڈرنے لگا تھا، بائی پولر ڈس آرڈر یہ سب کرتا ہے آپ کے ساتھ۔ “

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میری توبہ ، میری توبہ“ اداکارہ نور نے توبہ کر لی، ان کے اعلان نے بڑے بڑوں کو حیران کر دیا، جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہاءنہ رہے گی

تو یہ ہے وہ وجہ جس کے باعث ہنی سنگھ کچھ بھی کرنے کے قابل نہ تھے لیکن ان کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ اب ان کی حالت بہت بہتر ہو چکی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے اور دوبارہ اپنے مداحوں کے سامنے پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

مزید : تفریح


loading...