اتر پردیش میں مشہور بھارتی فلم ’’رام لیلا ‘‘دیکھ کر رات گئے لوٹنے والے نوجوان کے ساتھ ایسا شرمناک واقعہ پیش آ گیا کہ اس کی جان ہی چلی گئی ،اس کے ساتھ ہوا کیا تھا ؟جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آئے گا

اتر پردیش میں مشہور بھارتی فلم ’’رام لیلا ‘‘دیکھ کر رات گئے لوٹنے والے ...
اتر پردیش میں مشہور بھارتی فلم ’’رام لیلا ‘‘دیکھ کر رات گئے لوٹنے والے نوجوان کے ساتھ ایسا شرمناک واقعہ پیش آ گیا کہ اس کی جان ہی چلی گئی ،اس کے ساتھ ہوا کیا تھا ؟جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آئے گا

  


الہ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہندوستان میں خواتین کے ساتھ عصمت دری کے بڑھتے واقعات تو عام ہیں ہی لیکن اب بھارتی ریاست اترپردیش کے الہ آبادمیں چند نامعلوم اوباشوں کی جانب سے ایک نابالغ لڑکے ، کے ساتھ بدفعلی کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے اور سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ متاثرہ لڑکے کی دورن علاج موت واقع ہوگئی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

معروف بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’اینڈو ٹی وی ‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ بلرام پور کا رہنے والا کلدیپ رام گزشتہ جمعہ کی رات کو مشہور بالی ووڈ فلم ’’ رام لیلا‘‘ دیکھ کرگھر واپس لوٹ رہا تھا کہ راستے میں چند اوباشوں نے اسے زبردستی گھیر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں سب نے باری باری اس کے ساتھ بدفعلی کی اور حالت غیر ہونے پر اسے ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔ کلدیپ رام کو اس کے گھر والوں نے نازک حالت میں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں اس لڑکے کا علاج چل رہا تھا، ہسپتال میں ایک روز موت حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج اس کی ہسپتال میں ہی موت واقع ہو گئی ۔پولیس نے نامعلوم اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ جس جگہ سے کلدیپ رام کو اٹھایا گیا تھا وہاں سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی لینے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک پولیس کو ملزموں کے بارے کوئی خاص سراغ ہاتھ نہیں لگ سکا ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...