پولیس کی کوئٹہ ایئر پورٹ کے قریب کارروائی، 5اشتہاری گرفتار،منشیات اور اسلحہ برآمد
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے کوئٹہ ایئر پورٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 5اشتہاریوں کو گرفتار کرکے منشیا ت اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
مجھے ابھی تک سمن موصول نہیں ہوئے،والدہ سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں :حسین نواز
تفصیلا ت کے مطابق پولیس نے مخبری کی بنا پر کوئٹہ ایئر پورٹ کی حدود میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران 5اشتہاریوں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 11افغان باشندوں کو بھی دھر لیا ۔ جن کے قبضے سے 4چوری کی موٹرسائیکلیں ،25کلو گرام چرس اور 3پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے متعلقہ تھانے منتقل کرکے مزید قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے ۔