کام کے دوران مزدور کو گھر میں ایک خفیہ کمرہ مل گیا، اندر چیزیں دیکھ کے اوسان خطا ہو گئے ، وہ دیکھ لیا جو سوچا بھی نہ تھا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک مکان کی تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا کہ مزدوروں کو ایک فرضی دیوار کے پیچھے خفیہ کمرہ مل گیا۔ جب انہوں نے اندر جا کر دیکھا تو وہاں ایسی چیزیں موجود تھیں کہ ان کے اوسان خطا ہو گئے۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے شہر پلانٹ سٹی کے ایک گھر میں کام کرنے والے مزدوروں نے جب اس خفیہ کمرے میں جا کر دیکھا تو وہاں پیزے کے کئی خالی ڈبے اور ماسک والے لباس موجود تھے۔ وہاں ایک عارضی ٹوائلٹ بھی موجود تھا جسے ضرورت وقت کھولا اور بند کیا جا سکتا تھا۔
ایک ورکر نے کمرے کے اندر کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیڑھی کے ذریعے اس خفیہ بالائی کمرے میں داخل ہو تا ہے جس میں سرخ رنگ کا قالین بچھا ہوتا ہے۔کمرے میں سب سے حیران کن چیز یہ تھی کہ اس کی دیواروں پر گاڑیوں کی چند نمبرپلیٹیں بھی لگی ہوتی ہے۔ کمرے میں بجلی کا انتظام موجود تھا اور کئی جگہوں پر پلگ ساکٹ لگے ہوئے تھے۔