”سالگرہ مبارک ہو ۔۔۔“ جمائمہ کے بھائی نے سابق بہنوئی کو مبارکباد دی تو جمائمہ کی ’قاتل‘ ٹویٹ نے مخالفین کو ’آگ‘ ہی لگا دی

”سالگرہ مبارک ہو ۔۔۔“ جمائمہ کے بھائی نے سابق بہنوئی کو مبارکباد دی تو ...
”سالگرہ مبارک ہو ۔۔۔“ جمائمہ کے بھائی نے سابق بہنوئی کو مبارکباد دی تو جمائمہ کی ’قاتل‘ ٹویٹ نے مخالفین کو ’آگ‘ ہی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور جمائمہ خان لندن میں منعقدہ ’خاموش‘ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں کی شادی کی خبریں منظرعام پر آتے ہی جمائمہ خان کو اسلام قبول کرنے پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا جبکہ عمران خان کو ایک ’یہودی‘ لڑکی سے شادی کرنے پر تنقید برداشت کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”وہ کون سا کام ہے جو آپ اٹھتے ساتھ ہی لازمی کرتے ہیں۔۔۔“ خوبرو لڑکی محمد حفیظ سے سوال پوچھ کر ’پھس‘ گئی، پروفیسر نے ایسا جواب دیدیا کہ شرم کے مارے گال ہی لال کر دئیے
شادی ٹوٹنے کے 13 سال بعد بھی وہ وقتاً فوقتاً اپنے بیانات سے یہ ثابت کرتی رہتی ہیں وہ ناصرف ایک عقلمند خاتون ہیں بلکہ اپنے سابق شوہر عمران خان کی بہت عزت کرتی ہیں۔
عمران خان کی سالگرہ پر بہت سے لوگوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات ملے جبکہ ان کے سابق ’سالے‘ بین گولڈ سمتھ سے بھی نہ رہا گیا اور انہوں نے مبارکباد کا پیغام بھی انتہائی منفرد انداز میں دیا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ”پاکستان کے اگلے وزیراعظم کو سالگرہ مبارک ہو۔ انشاءاللہ۔“

اس ٹویٹ پر عمران خان کے مخالفین ابھی پیچ و تاب کھا ہی رہے تھے کہ جمائمہ خان کی ٹویٹ نے جلتی پر تیل کا کام کر دیا اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی صارفین کی تو گویا ’عید‘ ہو گئی۔
جمائمہ نے اپنے بھائی کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ”صہیونی سازش۔“ ان کی اس ٹویٹ کو اتنا پسند کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا ایک طوفان برپا ہو گیا اور صارفین مختلف طریقوں سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے لگے۔

ان کی اس ٹویٹ پر ایک ٹوئٹر صارف ” آرنلڈ شلوار نکر“ نے لکھا تو کچھ نہیں البتہ ایک ایسی ویڈیو اپ لوڈ کر دی کہ اس سارے معاملے کو مزید دلچسپ اور پرلطف بنا ڈالا۔

بریخنہ خان نے بھی ’جیف‘ تصویر اپ لوڈ کرنے پر ہی اکتفا کیا مگراس مرتبہ یہ تصویر عمران خان کی تھی جنہیں خوبصورت انداز میں مسکراتے ہوئے دکھایا گیا۔

محمد مرسلین نامی صارف نے لکھا ”ہاہاہا۔۔۔! اب آپ کو نواز شریف اور ان کے حمائتیوں کا اچھی طرح پتہ چل گیا ہے۔“

خالد نامی صارف کا کہنا تھا ”جمائمہ کی سازش“

کچھ صارفین نے جمائمہ کو بھابھی کہا تو وحید احمد تھوڑا ناراض نظر آئے اور لکھا ”نکاح کے بغیر“

اس پر صلاح الدین ایوبی میدان نامی صارف میدان میں اترا اور جواب دیا کہ ”تو کیا ہوا۔۔۔؟ بھابھی بولنے کیلئے نکاح کرنا لازمی نہیں، ہماری بھابھی یہی ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔“

اویس خان نے لکھا ”برائے مہربانی اس بات کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس طرح نہیں سوچتی۔ اگرچہ آپ دونوں الگ ہو چکے ہیں لیکن یہ اب بھی آپ کا احترام اور آپ سے پیار کرتے ہیں۔“

عدنان نامی صارف ذرا متجسس نظر آئے اور لکھا ”میں یہ سوچ رہا ہوں کہ بین گولڈ سمتھ کو اتنی درستگی کیساتھ ’انشاءاللہ“ لکھنا کس نے سکھایا ہے۔“


آمنہ خان نے جواب دیا ”گوگل؟“

تو عدنان نے پھر لکھا ”مجھے یقین ہے کہ آپ اسے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سمجھ چکی ہیں کہ ڈرامہ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -