شارجہ میں پاکستانی کی لاش ایسی جگہ سے لٹکتی ہوئی مل گئی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

شارجہ میں پاکستانی کی لاش ایسی جگہ سے لٹکتی ہوئی مل گئی کہ کوئی سوچ بھی نہیں ...
شارجہ میں پاکستانی کی لاش ایسی جگہ سے لٹکتی ہوئی مل گئی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ میں ایک 21سالہ پاکستانی نوجوان کی لاش پراسرار طور پر ایک ایسی جگہ سے لٹکتی ہوئی ملی ہے کہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق علاقہ مکین صبح سویرے اٹھے تو انہوں نے دیکھا کہ اس نوجوان کی لاش فلیٹ کی بالکونی کے ایک پول سے لٹک رہی تھی جس پر وہ خوفزدہ ہو گئے اور پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے آ کر لاش اتاری اور اسے ہسپتال منتقل کیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ”لاش پر بظاہر تشدد کے کوئی نشانات نہیں پائے گئے لیکن تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا قتل کی واردات۔ مقتول کے فلیٹ سے اس کا موبائل فون ،فنگرپرنٹس و دیگر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ان شواہد کے تجزئیے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ اس نوجوان نے خودکشی کی تھی یا اسے قتل کیا گیا۔“ خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں اس نوجوان کی شناخت بیان نہیں کی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -