”ہم پاکستان نہیں جائیں گے کیونکہ۔۔۔“ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر ’نحوست‘ کے سائے منڈلانے لگے، ٹیم میں شامل زیادہ تر کھلاڑیوں نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بے حد افسوس ہو گا

”ہم پاکستان نہیں جائیں گے کیونکہ۔۔۔“ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر ...
”ہم پاکستان نہیں جائیں گے کیونکہ۔۔۔“ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر ’نحوست‘ کے سائے منڈلانے لگے، ٹیم میں شامل زیادہ تر کھلاڑیوں نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بے حد افسوس ہو گا

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے بعد سری لنکن ٹیم نے پاکستان آ کر کم از کم ایک ٹی 20 میچ کھیلنے کا اعلان کیا تو پاکستانیوں کو شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ ہی نہ مل سکے۔ لیکن شائد پاکستانیوں کو یہ خوشی راس نہیں آئی کیونکہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر ’نحوست‘ کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سالگرہ مبارک ہو ۔۔۔“ جمائمہ کے بھائی نے سابق بہنوئی کو مبارکباد دی تو جمائمہ کی ’قاتل‘ ٹویٹ نے مخالفین کو ’آگ‘ ہی لگا دی

اس وقت سری لنکا اور پاکستان کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز کھیلی جا رہی ہے جس کے بعد 5 میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی جانی ہے اور پھر 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کی باری آئے گی جس کا ایک میچ لاہور میں کھیلا جانا ہے۔

ٓذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کھلاڑی اس موقع پر پاکستان کی مدد تو کرنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم میں شامل زیادہ تر کھلاڑی لاہور میں ٹی 20 میچ کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں جو ناصرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بلکہ پاکستانیوں کیلئے بھی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”وہ کون سا کام ہے جو آپ اٹھتے ساتھ ہی لازمی کرتے ہیں۔۔۔“ خوبرو لڑکی محمد حفیظ سے سوال پوچھ کر ’پھس‘ گئی، پروفیسر نے ایسا جواب دیدیا کہ شرم کے مارے گال ہی لال کر دئیے

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی اور سابق قومی کرکٹرز اس ضمن میں بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کو یقینی بنایا جا سکے لیکن اگر ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تو پھر یہ خواہش ادھوری ہی رہ جائے گی جس کے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان پر بھی برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...