”یہ شخص شہر میں خواتین کو نشانہ بنانے والا حملہ آور ہو سکتا ہے کیونکہ ۔۔۔“کراچی میں دہشت پھیلانے والے حملہ آور کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو گئی

”یہ شخص شہر میں خواتین کو نشانہ بنانے والا حملہ آور ہو سکتا ہے کیونکہ ...
”یہ شخص شہر میں خواتین کو نشانہ بنانے والا حملہ آور ہو سکتا ہے کیونکہ ۔۔۔“کراچی میں دہشت پھیلانے والے حملہ آور کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں خواتین کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنانے والے حملہ آور سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔پولیس نے موٹر سائیکل سوار کی جانب سے مبینہ طور پر تیز دھار آلے کے ذریعے زخمی کیے جانے والے شخص کو شامل تفتیش کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے۔گزشتہ روز نعمان نامی ایک ہسپتال پہنچا تھا جس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس پر موٹر سائیکل سوار نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا ہے ۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ سمیع اللہ کے مطابق گزشتہ روز گلستان جوہر میں زخمی ہونے والے شخص نے اپنا بیان تبدیل کیا ہے، لڑکے کے پولیس اور میڈیا کو دیے گئے بیان میں تضاد پایا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ زخمی نعمان نے پولیس کوبیان میں راڈ سے زخمی کرنے کا بتایا جبکہ میڈیا کو بیان میں اس نے چھری سے زخمی کرنے کا بتایا۔انہوں نے کہا کہ زخمی نوجوان سے مزید تفتیش کررہے ہیں جبکہ چھاپوں کے دوران مزید چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹرز کے مطابق زخم کی نوعیت ایسی ہے کہ نوجوان نے خود کوزخمی کیا جبکہ حراست میں لیے گئے نوجوان کا حلیہ گلستان جوہر میں وارداتیں کرنے والے ملزم سے بھی ملتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زیر حراست نوجوان کاجھوٹ پکڑنے والی مشین سے بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
مزید خبریں :جنگی جنون میں مبتلا بھارتیوں کو دیوتا کم پڑگئے، ہتھیاروں کی پوجا شروع کردی

مزید :

کراچی -