گھانا ,فلنگ سٹیشن میں دھماکہ،7افراد ہلاک ، 132زخمی
اکرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) مغربی افریقی ملک گھانا کے دارالحکومت آکرہ میں فلنگ سٹیشن میں دھماکے کی زد میں آ کر کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ132 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
چودھری شجاعت حسین سے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
مقامی صحافیوں کے مطابق گھانا کے دارلحکومت کے مشرقی حصے میں ایک پٹرول پمپ پر دھماکے کے نتیجے میں7افراد ہلاک جبکہ 132 افراد کے جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ ابھی دھماکے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ دھماکے کے بعد قریبی علاقوں کو حفاظتی اقدام کے تحت خالی بھی کرا لیا گیا تھا۔ گھانا کی وزارت اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے نصف کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ ملکی نائب صدر نے ایسے مقامات کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس گودام میں سیال گیس کا ذخیرہ تھا۔
Video:
— Kweku Myles (@MylesRepGH) October 7, 2017
Atomic Total filling station explosion in shot. Please avoid that stretch of the road if possible. Thank you.#MylesAlerts! pic.twitter.com/MdbQ2yztU8