ملکی سالمیت کیخلاف سازش روکناریاستی اداروں کا کام ہے:طاہرالقادری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ ملکی سالمیت کیخلاف سازش روکناریاستی اداروں کا کام ہے۔جس دن آئین تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی حکو مت کا تختہ الٹ جائے گا۔
پٹرولنگ پولیس نے واردات کی نیت سے چھپے 3ڈاکووں کو گرفتارکر لیا، اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق طاہر القادری کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں تاریخ پرتاریخ دی جارہی ہے حالانکہ عدالت نے کیس کی روزانہ کی بنیادپرسماعت کاحکم دیاتھاجبکہ حلف نامے کے معاملے پرعدالت کوتحقیقاتی کمیٹی بنانی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ جس دن آئین تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی حکو مت کا تختہ الٹ جائے گااور ملکی سالمیت کیخلاف سازش روکناریاستی اداروں کا کام ہے۔