پولیس میں تبادلوں اور تعیناتیوں کی مدت پر بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات تیار,محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کوبھجوادی گئی

پولیس میں تبادلوں اور تعیناتیوں کی مدت پر بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات ...
پولیس میں تبادلوں اور تعیناتیوں کی مدت پر بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات تیار,محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کوبھجوادی گئی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس میں تبادلوں اور تعیناتیوں کی مدت پر بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات تیار کر کے آئی جی سے منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو بھجوادیں۔

چودھری شجاعت حسین سے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

نجی چینل ”جیونیوز“کا اپنا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس میں تبادلوں اور تعیناتیوں کی مدت پر بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات میں پولیس چیف اور ضلعی ایس ایس پیز کی مدت ملازمت 2 سال کرنے،جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن اورایس پی سی آئی اے کی مدت ملازمت1سال کرنےکی سفارش کی ہے۔سفارشات کے مطابق ڈی ایس پی،ایس ایچ اوزاورایس آئی اوزکی مدت ملازمت بھی1سال کرنے کی بات ہے۔تیار کردہ سفارشات میں افسران کو ہٹانے اور تعیناتی کاطریقہ کاربھی سفارشات میں وضع کردیاگیا۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ان سفارشات کی تیاری کے لئے ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔جبکہ تیار مسودے کو 15روزمیں صوبائی کابینہ کے سا منے پیش کیاجائے گا۔

مزید : کراچی


loading...