ساوتھ افریقہ نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ میچز میں وائٹ واش کر دیا

ساوتھ افریقہ نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ میچز میں وائٹ واش کر دیا
ساوتھ افریقہ نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ میچز میں وائٹ واش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلوم فاونٹین ٹیسٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساﺅتھ افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگ اور254رنز سے ہر ا تے ہوئے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں  وائیٹ واش کر دیا۔

بھارت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں مگر اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتے: شاہد خاقان عباسی
بلوم فاﺅنٹین ٹیسٹ میں آج تیسرے دن کے کھیل کا آغاز فالوآن کے شکار بنگلہ دیش نے 7 رنز بغیر کسی نقصان کے  کیا ،تو ان کی پہلی وکٹ13رنز پر گر گئی جب سومیا سرکار3رنز بناکرپویلین لوٹ گئے،مومن الحق نے 11رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔بنگلہ دیش کاکوئی بھی کھلاڑی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا،وقفے ،وقفے سے گرنی والی وکٹوں کا سلسلہ 172پر آکر ختم ہو گیا،بنگلہ دیش کی اننگ کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی شامل نہ ہو سکے،ٹیم میں محمداللہ کے 43رنزاور امرالقیاس32رنزنمایاں ہیں۔
ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے کگیسوربدانے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 30رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کی ،جبکہ انڈیل پھیلکوا نے 3،اولیور اور کیشو مہاراج نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
کسگیسو رابدا کو میچ میں مجموعی طور پر10وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،سٹار باﺅلر نے میچ کے دونوں اننگز میں پانچ ،پانچ وکٹیں حاصل کی ۔جبکہ سیریز میں بہترین کارکردگی پرڈین ایلگر کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف مجموعی طور پر330رنز بنائے تھے۔
اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کا موقع دیا،جہنوں نے 573رنز کاپہاڑ کھڑا کر دیا تھا جو میزبان ٹیم اپنی دو اننگ میں عبور نہ کر سکی ،بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگ میں 147رنزاور دوسری اننگ میں 172رنز بنائے۔
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ساﺅتھ افریقہ نے بنگلہ دیش کو333رنز سے ہرا یا تھا ۔
بنگلہ دیش نے ساﺅتھ افریقہ کے اس دورے میں اس کے بعدتین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے ہیں ،ایک روزہ میچز کا پہلا معرکہ 15اکتوبر کو کمبرلے میں لگے گا۔

مزید :

کھیل -