امریکا بھارت کا فریق بننے کے بجائے ذمہ داری کا ثبوت دے:ناصر جنجوعہ

امریکا بھارت کا فریق بننے کے بجائے ذمہ داری کا ثبوت دے:ناصر جنجوعہ
امریکا بھارت کا فریق بننے کے بجائے ذمہ داری کا ثبوت دے:ناصر جنجوعہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہناہے کہ امریکا بھارت کا فریق بننے کے بجائے ذمہ داری کا ثبوت دے، امریکا نے بھارت کی طرف د اری کرتے ہوئے سی پیک کی مخالفت کی ،بھارت کی طر ف د اری اورسی پیک کی مخالفت میں مسئلہ کشمیرپھراجاگرہوگیا،سی پیک کی مخالفت میں کشمیرکومتنازع علاقہ تسلیم کیاگیا۔

بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کے لئے نیا ہتھیار تیار کر لیا، پیلٹ گن کے بعد پلاسٹک کی گولیاں برسانے کا فیصلہ

امریکی وزیر دفاع کے جنرل جیمزمیٹس کے سی پیک کے حوالے سے متنازعہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کے لیے معاشی خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ناصر جنجوعہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئیے،مسئلہ کشمیر حل ہونے سے خطے میں امن اور ا نسانی حقوق کی پامالی ختم ہوگی۔

مزید : قومی


loading...