کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،کسی صورت شہر کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے : وسیم اختر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ہم اسے کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کے لئے نیا ہتھیار تیار کر لیا، پیلٹ گن کے بعد پلاسٹک کی گولیاں برسانے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق وسیم اختر کا کہناتھا کہ ٹریڈاورانڈسٹری سے وابستہ تنظیمیں اورادارے ترقی کیلئے ہماری معاونت کریں کیونکہ ٹریڈاورانڈسٹری سے وابستہ افرادشہرکی ترقی کیلئے موثرکرداراداکرسکتے ہیں جبکہ 70کروڑکی لاگت سے حکومت سندھ 2،2کلومیٹرکی ایک سڑک تعمیرکررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہرکی سڑکوں کاسب سے بڑا مسئلہ سیوریج کی خرابی ہے،اگرسیوریج سسٹم کوصحیح کرلیاجائے تو90فیصدمسائل حل ہوجائیں گے جبکہ متعددبارشہرکے مسائل سے وزیراعلیٰ کوآگاہ کرچکا ہوں لیکن مسائل سے آگاہ کرنے کے باوجود کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔