بنگلہ دیش، سٹیڈیم میں میچ کے دوران گیند لگنے سے امپائر جان کی بازی ہارگیا

بنگلہ دیش، سٹیڈیم میں میچ کے دوران گیند لگنے سے امپائر جان کی بازی ہارگیا
بنگلہ دیش، سٹیڈیم میں میچ کے دوران گیند لگنے سے امپائر جان کی بازی ہارگیا

  


ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش میں سٹیڈیم میں میچ کے دوران سینے میں گیند لگنے سے امپائر جان کی بازی ہارگیا۔

سابق پاکستانی سپنر ثقلین مشتاق نے باکسنگ پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کردی،باکسر عامر خان کو چیلنج

نجی ٹی وی’’ ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق 17سالہ انعام الحق نامی لڑکا سٹیڈیم دوستوں کے ساتھ میچ کھیلنے کیلئے گیا اوربد قسمتی سے امپائر کے فرائض سرانجام دینے لگا ۔اسی دوران بیٹس مین نے زور دار شاٹ کھیلی لیکن گیند باونڈری پار جانے کی بجائے انعام الحق کے سینے میں جالگی ،گینداس قدر زور سے لگی کہ متوفی کی سانس رک گئی اور وہ زمین پر گر گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے اسے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انعام الحق کی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔ دوسری جانب مقامی پولیس چیف نے واقع کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...