جسٹس(ر) جاوید اقبال کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

جسٹس(ر) جاوید اقبال کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
جسٹس(ر) جاوید اقبال کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جسٹس (ر) جاوید اقبال کو قومی احتساب بیورو(نیب) کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار قابل وزیر خزانہ ، ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں : شاہد خاقان عباسی

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے جسٹس(ر)جاوید اقبال کو چیئرمین نیب مقررکرتے ہوئے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جسٹس(ر) جاوید اقبال کو نیب اکاﺅنٹیبلٹی آرڈیننس 1999ءکی شق 6بی کے تحت تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی بطور چیئرمین مدت تعیناتی 4سال ہوگی۔ جسٹس(ر) جاوید اقبال کی 4سال کی تعیناتی ان کی بطور چیئرمین کام شروع کرنے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ اور قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ رہے انہوں نے چند سال قبل سپریم کورٹ سے ریٹائرمنٹ لی تاہم لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی تاحال جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے ذمہ ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت موجودہ چیئرمین نیب قمر الزماں چوہدری ہیں جنہوں نے 10 اکتوبر سنہ 2013 میں اس عہدے پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور وہ رواں مہینے وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...