خفیہ اطلاع پر کسٹم حکام کی ایئر پورٹ پر کارروائی،منی لانڈنگ کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پرایئر پورٹ کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتارکرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔
مصباح الحق اور یونس خان کی رہنما ئی سے باولنگ میں فرق پڑتا تھا: یاسر شاہ
تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع علامہ اقبال ایئر پورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے خفیہ اطلا ع پر اڑان بھرنے کیلئے تیار جہا ز میں چھاپہ مارکر افراد کی تلاشی لی تو ان سے 24ہزار امریکی ڈالرز اور جاپانی کرنسی برآمد ہوئی جو پاکستانی 35لاکھ روپے بنتے ہیں۔کسٹم اہلکاروں نے ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے طیارے سے اتار کر تفتیش کی تو ان کی شناخت شہزاد اور عاطف کے نام سے ہوئی اور انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ یہ رقم منی لانڈرنگ کی غرض سے لے کر بیرون ملک روانہ ہو رہے تھے۔تاہم زیر حراست ملزمان کو کسٹم اہلکاروں نے مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔