چوہدری نثار نے کئی بارنواز شریف سے میری بے عزتی کروائی:شہبازشریف

چوہدری نثار نے کئی بارنواز شریف سے میری بے عزتی کروائی:شہبازشریف
چوہدری نثار نے کئی بارنواز شریف سے میری بے عزتی کروائی:شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہناہے چوہدری نثار نے کئی بارنواز شریف سے میری لہجے کی وجہ سے میری بے عزتی کروائی ،نثار اور نواز شریف قریبی دوست تھے اور ابھی بھی ان کے درمیان اختلافات میں اتنی شدت نہیں ہے۔

فوج کونیچادکھانے کیلئے سول ملٹری تعلقات میں کشیدگی کی باتیں کی جاتی ہیں, نواز شریف کو ایک منٹ بھی پارٹی صدر نہیں رہنا چاہئے:افتخار چوہدری
نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام ”محاذ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کاکہنا تھا کہ 1985سے لے کر 1990تک چوہدری نثار ،نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے اور میرے حریف تھے ۔انہوں نے کہا کہ جب میں ایم ۔این ۔اے بنا تواس دوران ایک دو مرتبہ چوہدری نثار نے نواز شریف کو شکایت لگاکرمیری بے عزتی کروائی ۔ میرا نواز شریف سے احترام کا رشتہ ہے جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے ،جو ان سے کو ئی بھی نہیں لے سکتا،تاہم ہم اس بات سے بھی انکار نہیں کرتے کہ بھٹو دور سے لے کر اس پروگرام میں کسی حکومت نے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومیں شب و روز سے محنت بنتی ہیں ،میں نے اپنے سیاسی کیرئیر میں عوام کی خدمت کی ہے ،جس پر اللہ کاشکر گزار ہوں۔عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کیاوہ اپنے آنے والی نسلوں کو جھوٹ بولنا سکھانا چاہ رہے ہیں ،وہ صرف الزامات لگا تے ہیں ،ملک کا ایک خوبصورت صوبہ ان کے حوالے کیاگیا لیکن وہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا،میٹرو بس کا صرف اعلان کیا گیا لیکن کام صفر،صوبے میں ڈینگی کا حملہ ہوا تو پہاڑوں پر چلے گئے ۔ان کے ساتھ صرف نام نہاد اشرافیہ ہے جو صرف باتیں بنا سکتے ہیں۔وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیرے ختم ہوجائیں گے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کی چیئرمین نیب تعیناتی خوش آئند ، احتساب بلاتفریق اور ملک کے مفاد کے لیئے ہو نا چاہئے کسی کو انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے :سینیٹرشاہی سید
آرمی اور سول اداروں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دونوں اداروں کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ سب سے پہلے ملکی مفادات کو مقدم رکھاجانا چاہیے،ایسی پالیسیاں بنانی چاہیے جو سربراہان کے تبدیل ہونے کے بعد بھی جاری رہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی بھی عوامی عہدے کی چاہت میں نہیں رہا میری خواہش ہے کہ مجھے صرف عوام کے خادم کے طور پریاد رکھا جائے۔

مزید :

قومی -