ملک نازک موڑ پر ہے ، اسٹیٹس کو کو شکست دینے کا وقت آگیا،اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی: اسد عمر

ملک نازک موڑ پر ہے ، اسٹیٹس کو کو شکست دینے کا وقت آگیا،اگلی حکومت تحریک ...
ملک نازک موڑ پر ہے ، اسٹیٹس کو کو شکست دینے کا وقت آگیا،اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی: اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے  رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ جو کام وزیراعلیٰ اور میئر کے کرنے کے ہیں وہ ہمارے کارکن کررہے ہیں ،اس شہر کی جو ابتر صورتحال ہے اس کی ذمہ دار سندھ حکومت اور میئر کراچی ہیں ،  2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف سب بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ،ملکی دولت لوٹنے اورعوام کے ٹیکس کا پیسہ باہر بھیج کر محلات بنانے والوں کو عوام کسی صورت قبول نہیں کرے گی، اس وقت ملک نازک موڑ پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان پہلے عدالتوں کے سامنے پیش ہو کر اپنی اشتہاری حیثیت ختم کرائیں ،الزام لگانے والے چندے کا بھی حساب دینے کے لئے تیار نہیں:مریم اورنگزیب

تفصیلات کے مطابق  قیوم آباد ابراہیم شہید چوک پر تحریک انصاف کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئےکہا کہ عوام کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی،2018 میں عدالتوں کی طرح عوام بھی اپنے ووٹ سے بڑے فیصلے کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ  پیپلز ہارٹی اور ایم کیو ایم نے کراچی کا ستیاناس کر دیا ہے،کراچی کے شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور ایم کیو ایم ہے،حکومت کی نااہلی کی وجہ سے شہر کے لوگوں کو پانی فروخت کیا جا رہا  ہے۔انہوں نے کہا کہ  دو ہزا اٹھارہ میں پی ٹی آئی صوبائی اور وفاقی حکومت بنائے گی،و زیر اعظم عمران خان ہو نگے اورجن لوگوں نے کرپشن کی اور ملکی دولت کو لوٹا وہ جیل میں ہوں گے۔

مزید :

کراچی -